ابنا: ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں سرینگر کے شمالی قصبہ سوپور میں بندوق برداروں نے دن دھاڑے پولیس اہلکار وں کو نشانہ بنا کر گولیاں چلائیں جس کے دوران ایک شہری جاںبحق اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہو ا۔اس واقعے کے بعد پورے قصبہ میں افراتفری اور تنائو کا ماحول پیدا ہوا۔ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشیوں کا سلسلہ شروع کیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش بڑے پیمانے پر جاری ہے۔غور طلب بات ہے کہ گذشتہ 12دنوں کے دوران وادی میں یہ اپنی نوعیت کا تیسرا بڑا حملہ تھا جس کے دوران اسلحہ برداروں نے فورسز اور پولیس کو نشانہ بنایا ۔واضح رہے کہ 13فروری کو جنگجوئوں نے بمنہ میں فدائین حملہ کر کے 5اہلکاروں کو ہلاک جبکہ نصف درجن کو زخمی کیا تھا جبکہ چند دنوں کے بعد ہی 21فروری کو سرینگر کے چھانہ پورہ علاقے میں سرحدی حفاظتی فورس کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا جس کے دوران ایک بی ایس ایف اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242
25 مارچ 2013 - 19:30
News ID: 402991
سرینگر کے شمالی قصبہ سوپور میں بندوق برداروں نے دن دھاڑے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنا کر گولیاں چلائیں جس کے دوران ایک شہری جاںبحق اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔